نئی دہلی۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے مقبول عام سوشیل نٹ ورکنگ پر سرکاری اکائونٹ کھول کر اپنے ٹوئٹر کا آغاز کردیا ہے۔ آفس آف آر جی (Office of RG) کے نام سے آج رسمی طور پر ٹوئٹر کا آغاز کیا گیا جس کے ذریعہ 21 ہزار حامیوں سے رابطہ قائم کیا جائے گا۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ سرکاری اکائونٹ ہے نہ کہ نائب صدر کانگریس کا شخصی اکائونٹ ہے اگر چکہ راہول گاندھی اپنے حامیوں کے سوالات کا درست جواب نہیں دیں گے لیکن آفس عملہ مراسلت کریگا۔ آج دوپہر ٹوئٹر پر پہلا ٹوئیٹ پوسٹ کیا گیا جس میں راہول گاندھی کے پروگرام اور مجوزہ دوروں کے بارے میں اطلاع دی جائے گی اور تلنگانہ میں راہول گاندھی کی یہ یاترا کی تفصیلات بھی پیش کردی گئی ہے۔ جبکہ 12 مئی کو راہول گاندھی تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں 15 کیلومیٹر پدیاترا کریں گے۔
راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس میں حکم التواء
نئی دہلی۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی عدالت میں زیر سماعت عزت ہتک کیس میں سپریم کورٹ نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف کارروائی پر حکم التوا جاری کردیاہ ے جبکہ کانگریس لیڈر پر الزام عائد کیا تھا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کیلئے آر ایس ایس ذمہ دار ہے۔ جسٹس دیپک مصرا اور جسٹس پی سی پنت پر مشتمل بنچ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک ٹرائبل کورٹ میں معرض التوا کیس پر کارروائی پر حکم التواء عائد رہے گا۔ واضح رہے کہ مہارشٹرا میں ضلع تھانہ کے بھیونڈی کی ایک عدالت میں راہول گاندھی کے خلاف ایک کیس زیر سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز اور ایک آر ایس ایس کارکن جس نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون 4 ہفتہ جواب طلب کیا ہے اور آئندہ سماعت کی تاریخ 18 جولائی مقرر کی ہے۔