راہول گاندھی کے جلسہ سے واپسی کے دوران قلب پر حملہ سے ایک شخص کی موت

کاماریڈی:21؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )راہول گاندھی کے جلسہ سے واپسی کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ یہ واقعہ کل شام پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے کوٹگیر منڈل کے کوڑی چرلا کے دتتو50 سالہ راہول گاندھی کے جلسہ میں شرکت کے بعد واپس کوڑی چرلا جارہے تھے کہ گندھاری میں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہونے پر فوری مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ اس واقعہ کے بعد دیہاتیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔