راہول گاندھی کی وائنیاڈ سے امیدواری کی مخالفت

نئی دہلی31مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجین سمیت مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سرکردہ قائدین نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے وائیناڈ لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں اترنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ کانگریس، بی جے پی کے خلاف نہیں بلکہ بائیں بازو کے خلاف انتخابی جنگ میں ہے ۔ وجین نے صحافیوں سے کہا، ’’کانگریس کو یہ سمجھنا چاہئے کہ آیا ملک کے موجودہ حالات میں ایسا کرنا صحیح ہے ؟ میں نہیں سمجھتا ہوں کہ مسٹر گاندھی کی کیرالہ میں موجودگی سے کچھ تبدیلی آئے گی اور کیرالہ سے الیکشن لڑ کر آپ ملک کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟‘‘