راہول گاندھی کی سالگرہ پر آج کارکن 45 کیلو گرام کا کیک کاٹیں گے

نئی دہلی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کارکنوں نے راہول گاندھی کی سالگرہ منانے کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے ہیں جو کل 45 سال کے ہوجائیں گے۔ ان کی قیامگاہ کے باہر 45 کیلو گرم وزنی کیک کاٹا جائے گا اور ایک جلوس مالچا مارٹ سے پھلوں سے سجائے ہوئے ایک رتھ کے ساتھ جلوس بھی نکالا جائے گا جس کے ساتھ کاروں کا قافلہ ہوگا جن پر کانگریس پارٹی کے پرچم، بیانرس اور راہول گاندھی کے کٹ آوٹس نصب کئے جائیں گے۔ راہول گاندھی اپنی سالگرہ کے موقع پر کئی سال بعد نئی دہلی میں ہوں گے ۔ اسی لئے ان کی ساہگرہ بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔