نئی دہلی 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے راہول گاندھی کی رخصت کے ’’وقت‘‘ میں کوتاہی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اِن کی رخصت کا کوئی اور وقت زیادہ بہتر ہوسکتا تھا۔ تاہم اُنھوں نے اُن کے اِس فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ مسلسل انتخابی ناکامیوں پر غور کرنے کے لئے اُنھیں وقت کی ضرورت تھی۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ نائب صدر پارٹی راہول گاندھی اپنی واپسی پر مجوزہ کل ہند کانگریس کے اجلاس میں جو اپریل میں مقرر ہے، بامعنی کردار ادا کریں گے۔ اُنھوں نے پارٹی قائدین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤز میں ایوان میں باہم ربط کے مسئلہ پر غور کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔