راہول گاندھی کی جانب سے سی ڈبلیو سی کی تشکیل

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے آج اپنی پارٹی کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی تشکیل دی جو بزرگ اور نوجوان قائدین پر مشتمل ہے اور اس کا پہلا اجلاس 22 جولائی کو طلب کیا ہے۔ کانگریس کے اعلیٰ ذرائع نے کہاکہ نئی ورکنگ کمیٹی میں 23 ارکان میں جن میں 19 مستقل ارکان اور 4 خصوصی مدعوئین شامل ہیں۔ مختلف ریاستوں کے لئے مختلف کئے جانے والے پارٹی کے تنظیمی اُمور کے آزادانہ انچارج بھی بہ اعتبار عہدہ ورکنگ کمیٹی کے مستقل مدعوئین ہوں گے۔پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد راہول نے یہ پہلی مرتبہ سی ڈبلیو سی تشکیل دی ہے۔