راہول گاندھی کی جانب سے جیہ للیتا کی عیادت

چینائی۔/7اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج یہاں اپولو ہاسپٹل پہنچ کر چیف منسٹر تاملناڈو جیہ للیتا کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو کہ بخار اور جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہاسپٹل میں ہیں۔ عیادت کے بعد انہوں نے بتایا کہ انکی حالت بہتر ہے اور جلد صحتیاب ہوجائیگی۔ قبل ازیں راہول طیرانگاہ سے سیدھے ہاسپٹل پہنچے جہاں جیہ للیتا زیر علاج ہیں۔ راہول نے چینائی میں صرف دیڑھ گھنٹہ گذارا، وہ صبح 11:20 بجے آئے اور دوپہر 1-00 بجے دہلی واپس ہوگئے۔