راہول گاندھی کی آمد آئندہ ماہ کیلئے ملتوی

امیدواروں کی فہرست کے بعد ہی جلسہ عام مقرر کرنے ضلع قائدین کا مشورہ

کریم نگر ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ہند کانگریس صدر راہول گاندھی کی آمد جلسہ عام آئندہ ماہ نومبر 28 کو منعقد ہے ۔ جلسہ عام جبکہ اس ماہ 27 کو راہول گاندھی کی کریم نگر آمد کے تعلق سے قبل ازیں اطلاع تھی لیکن کانگریس کے قائدین اعلی نے راہول گاندھی کے دورہ میں کچھ تبدیلی کرلی ہے ۔ اے آئی سی سی مرکزی کمیٹی ایک دو دنوں میں حیدرآباد پہنچ کر امیدواروں کی چھان بین کریں گے کہا جارہا ہے جاریہ ماہ کی 10 تاریخ کو 4 دن تک اے آئی سی سی مرکزی کمیٹی 40 اسمبلی حلقوں کیلئے ایک ایک نام کی نشاندہی کرلی جاکر فہرست تیار کرلی جاکر اے آئی سی سی کے حوالے کردی ۔ ماباقی امیدواروں مزید ایک دو دنوں میں تیار کرلئے جانے کی اطلاع ہے ۔ اس طرح تمام اسمبلی حلقوں کیلئے صرف ایک نام دیئے جانے کیلئے اعلی قیادت نے ہدایت دے ۔ بعد ازاں اے آئی سی سی کی منظوری کے بعد ان ناموں کا اعلان کیا جائے گا ۔ جاریہ ماہ کی 26 – 25 تاریخ میں شاید اعلان ہوگا ۔ اس درمیان کانگریس کے ساتھ مل کر چناؤ میدان میں آرہی مہاکوٹمی نشستوں کی تقسیم کا معاملہ طئے پائے گا کہا جارہا ہے اس کے بعد ہی راہول گاندھی کے دورہ کے بارے میں قطعی تاریخ کا اعلان ہوگا ۔ اس سلسلے میں ضلع کے قائدین نے بھی مشورہ دیا ہے کہ امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد ہی راہول گاندھی کی آمد ہو تو بہتر ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ٹی بی سی سی صدر کو راضی کرلیا گیا ہے ۔