راہول گاندھی کی آج کاشتکاروں سے ملاقات

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اپنی تعطیلات سے واپسی کے بعد راہول گاندھی مختلف ریاستوں کے کاشتکاروں کے وفد سے کل ملاقات کریںگے اور اُن کے یو پی اے کے حصول اراضی قانون میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں نظریات سے واقفیت حاصل کرینگے ۔ راہول کی یہ ملاقات کانگریس کے ’کسان ‘کھیت ‘مزدور جلسہ عام سے ایک دن قبل ہوگی جو اتوار کو مقرر ہے جس میں حصول اراضی قانون کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔ راہول کے ہمراہ بعض قائدین جئے رام رمیش اور ڈگ وجئے سنگھ ‘کاشتکاروں کی مختلف تنظیموں کے ارکان سے جن کا تعلق مختلف ریاستوں سے ہوگا‘ ملاقات کریں گے ۔