راہول گاندھی کو ’’ہینڈسم ‘‘ قرار دینے والی 100 سالہ خاتون کو خطیر رقمی تحفہ

نئی دہلی ۔26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی کو ایک غیرمعمولی 107 سالہ خاتون متوطن بنگلور حاصل ہوئی جس نے اُنھیں ’’ہینڈسم‘‘ قرار دیا اور اُن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ راہول گاندھی اپنی اس تعریف پر بیحد خوش ہوئے اور اس خاتون کی 107 ویں سالگرہ تقریب کے لئے بھاری رقم کا تحفہ روانہ کیا ۔ خاتون دیپالی سکند نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا تھا کہ اُس کی دادی راہول گاندھی سے ملاقات کی خواہش رکھتی ہیں اور اُنھیں ’’ہینڈسم‘‘ قرار دیتی ہیں۔ اُن کی دادی کی عمر 107 سال ہے ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر رسیدہ خاتون کی پوتی کو مکتوب روانہ کیا جس میں تحریر ہے کہ ڈیئر دیپالی براہ کرم اپنی خوبصورت دادی کو سالگرہ اور کرسمس مبارک کا پیغام پہونچا دیجئے ۔ اُن سے بغلگیر ہوجائیے ۔ نیک خواہشات ’’راہول‘‘ ۔ اس مکتوب کی روانگی کے بعد اُنھوں نے 22 لاکھ 20 ہزار روپئے بھی روانہ کئے ۔