نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر موسمی بخار کے سبب آج اپنی پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔ یہ اجلاس ’’ہندوستان چھوڑدو تحریک‘‘ کی 75 ویں سالانہ یاد کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا، جس میں ملک کی قدیم ترین جماعتک انگریس کے آزادی ہند کی تحریک میں کلیدی رول کو اجاگر کیا گیا۔ سونیا گاندھی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ کانگریس کو ا فراد اور اداروں کی آزادی کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انہوں نے ’’خود ساختہ رکھشکوں‘‘ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔