نئی دہلی 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج راہول گاندھی کو انتخابات کے لئے نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی اور مرکزی حکومت و الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی۔ راہول گاندھی لوک سبھا انتخابات کے لئے اِس مسئلہ کی یکسوئی تک مقابلہ نہیں کرسکتے تھے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرصدارت تشکیل شدہ سپریم کورٹ کی بنچ نے درخواست گذاروں سے کہاکہ سالانہ دستیاب معلومات کے بموجب 2005 ء تا 2006 ء وہ ایک برطانوی کمپنی کی وجہ سے برطانوی شہری تھے۔ اگر کوئی کمپنی کہتی ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں اور اب بھی کمپنی میں برسر کار ہیں تو وہ نااہل قرار پائیں گے۔ درخواست کے بموجب درخواست گذاروں نے کہاکہ وہ مرکز اور الیکشن کمیشن کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں جنھوں نے اُن کے برطانوی شہریت رضاکارانہ طور پر حاصل کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔