جرمنی اور لندن میں این آر آئی سے خطابات
نئی دہلی ۔23 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی چہارشنبہ کو پانچ روزہ دورہ پر یورپ روانہ ہوں گے جہاں وہ این آر آئی کانکلیوس کو جرمنی اور لندن میں خطاب کریں گے ۔ اس دورہ میں وہ ہیمبرگ اور لندن کے این آر آئی سے تبادلہ خیال کریں گے جس کا اہتمام ’’ سام پٹروڈا نے کیا ہے جو انڈین اوورسیز کانگریس کے صدرنشین ہیں اورج نہوں نے راہول گاندھی کی گذشتہ ٹرپ کو منظم کرتے ہوئے آغاز کیا تھا ۔ ہیمبرگ میں راہول گاندھی نیلس انن ریاستی وزیر اوررکن بنڈیشٹیگ کی سیاست پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ دیگر اُمور جیسے کیرالا میں سیلاب ‘ جی ایس ٹی اور ملازمتوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی توقع ہے ۔ راہول گاندھی کا استقبال میرے حلقہ میں میرے لئے بڑا اعزاز ہے ۔ ہندوستان ہمارا بیش قیمت شراکت دار ہے اور قریبی رفیق ہے ۔ نیلس انن ‘ وزارت خارجہ جرمنی نے ٹوئیٹ کیا ۔ راہول گاندھی ہیمبرگ کے بوسیرس سمر اسکول میں بھی خطاب کریںگے ۔ پٹروڈا کے علاوہ پارٹی قائد ششی تھرور ‘ ملنددیورا ‘مدھوگوڑیاشکی اورسوشل میڈیا انچارج دیویا اسپندنا راہول گاندھی کے اس دورہ میں ہمراہ ہوں گے ۔واضح رہے کہ لندن میںان کے کئی پروگرامس میں سے کچھ پروگرامس کی منسوخی پر تنقید کا نشانہ بنے تھے تاہم بعد میں پٹروڈا نے وضاحت کی کہ پروگرامس جوں کے توں شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ پارٹی منیجرس کا اس بات پر یقین ہے کہاسطرح کے این آر آئی کانکلیوس راہول گاندھی کو عالمی قائد کی حیثیت سے آگے بڑھانے میں ممدو معاون ہوں گے اور ان کے سماجی ‘ معاشی اور سیاسی مسائل کو ملک میں جاری پیش کرنے اور اپنی رائے میں بہتری کیلئے زبردست اثر پیدا کریں گے ۔