راہول گاندھی کا یہ نیا حملہ۔ پی ایم جانتے ہیں کہ اگر سی بی ائی رافائیل معاملے پر جانچ شروع کرتی ہے تو وہ ختم ہوجائیں گے

سی بی ائی کی طاقت منتقل۔راہول گاندھی نے کہاکہ بطور عبور ی ڈائرکٹر الوک ورما ہٹانا اور ایم ناگیشوار راؤ کا تقرر ’’ غیرقانونی‘‘ اور ’’جرم‘‘ تھا۔
نئی دہلی۔سی بی ائی ڈائرکٹر الوک ورما کی انتظامی چھٹی کے فیصلے کو شدیدکا تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کا’’ خوف کے عالم‘‘ میں اٹھایاگیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر رافائیل معاملے میں سی بی ائی جانچ کرتی ہے تو وہ ’’ْ ختم ‘‘ ہوجائیں گے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ بطور عبور ی ڈائرکٹر الوک ورما ہٹانا اور ایم ناگیشوار راؤ کا تقرر ’’ غیرقانونی‘‘ اور ’’جرم‘‘ تھا۔راؤ کا نام لئے بغیر انہو ں نے کہاکہ ’’ ’’ جس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے اس پر انفرادی الزام ہے ‘ لہذا وزیراعظم کا جس پر قابو ہے۔

وزیراعظم نے ایک سی بی ائی کے الزام میں ایک بدعنوان افیسر تشکیل دیاہے لہذا رافائیل میں تحقیقات ممکن نہیں ہوگی‘‘۔

جمعہ کے روزسی بی ائی ہیڈکوارٹر کے باہر منعقد ہونے والے احتجاج کی بھی راہول گاندھی نے جانکاری دی تھی۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ ورما کو تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کرتے ہوئے لمبی چھٹی پر بھیج دیانا’’ دستور ہند‘ چیف جسٹس آف انڈیا‘ لیڈر آف اپوزیشن اور ہندوستانی عوام کی توہین ہے۔

یہ غیرقانونی او رجرم ہے۔کیونکہ سی بی ائی ڈائرکٹر کا تقرر اس کمیٹی کے ذریعہ ہوتا ہے جس میں وزیراعظم ‘ چیف جسٹس آف انڈیااور لیڈر آف اپوزیشن شامل ہوتے ہیں‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ ’’ اس کی اصل وجہہ سی بی ائی کی جانب سے وزیراعظم کے رول کی تحقیق اور رافائیل معاملے میں وزیراعظم کی بدعنوانی ہے۔

یہ کھلا ہوا معاملہ ہے۔ سی بی ائی میں تحقیقات کا عمل شروع ہوگا تو وزیراعظم ختم ہوجائیں گے۔

وہ ایک تجربہ کار شخص ہیں۔ سی بی ائی تحقیقات کے لئے منظوری وزیراعظم کے لئے خودکشی ہوگی۔ اور خودکشی سے بچنے کے لئے انہوں نے ایک قتل کردیا۔ مگر وہ مرے نہیں بلکہ ردعمل کی طاقت اس ( ورما) میں باقی ہے‘‘