نئی دہلی۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو آج رات ہیک کرلیا گیا اور بعض وضاحتی ٹوئیٹر بیانات شائع کئے گئے۔ اس تبدیلی کی توثیق کرتے ہوئے راہول گاندھی کے دفتر نے اطلاع دی کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہیکنگ کے بعد کانگریس نے تمام ہندوستانی ڈیجیٹل سلامتی پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہیکہ اس واقعہ سے ملک کے موجودہ فسطائی کلچر کی عکاسی ہوتی ہے جو پریشان کن حد تک عدم تحفظ کی وجہ ہے۔ راہول گاندھی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ 8:45 بجے شب ہیک کرلیا گیا اور وضاحتی پیغامات شائع کئے گئے تاہم جلد ہی انہیں حذف بھی کردیا گیا۔