راہول گاندھی کا طنز … سہراب اور جسٹس لویا کو کسی نے ہلاک نہ کیا، خود ہی مرگئے

نئی دہلی ، 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گینگسٹر سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر کیس میں خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب 22 ملزمین کی برأت کے ایک روز بعد صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا ، ’’اُسے کسی نے ہلاک نہیں کیا‘‘ اور وہ ’’بس خود ہی مرگیا‘‘۔ سہراب، اس کی بیوی کوثر بی اور اس کے مددگار تلسی پرجاپتی کی مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاکتوںکے تمام 22 ملزمین جمعہ کو اسپیشل سی بی آئی عدالت نے بری کردیئے کیونکہ ثبوت ناکافی ہے، حالانکہ عدالت نے ’’تین زندگیوں‘‘ کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ راہول نے دیگر اشخاص جیسے ہرین پانڈیا، جسٹس لویا کی اموات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ (بھی) یونہی مرگئے‘‘۔ راہول نے ٹوئٹر پر کہا، ’’کسی نے ہلاک نہیں کیا … ہرین پانڈیا۔ تلسی رام پرجاپتی۔ جسٹس لویا۔ پرکاش تھومبرے۔ شریکانت کھنڈالکر۔ کوثر بی۔ سہراب الدین شیخ۔ وہ بس خود ہی مرگئے۔‘‘