ایزول 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اپنا ایزول کا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب ریاستی پردیش کانگریس کمیٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے رکن تنگ لاؤرا گوڈی نے کہاکہ اُن کا دورہ اسمبلی اجلاس کے پیش نظر جس کا کل سے آغاز ہورہا ہے، منسوخ کردیا گیا ہے۔ کانگریس قائد موال کوئی میں ایک انتخابی جلسہ عام کے خطاب کرنے والے تھے اور بعدازاں لینگ کوئی ایرپورٹ پر جو ایزول کے قریب ہے، ایک پریس کانفرنس میں کرنے والے تھے۔