راہول گاندھی کا دورہ امیٹھی ، رائے دہندوں سے اظہار تشکر

امیٹھی ۔ /25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج اپنے پارلیمانی حلقہ میں مواضعات کا دورہ کیا اور لوک سبھا انتخابات میں ان کی حمایت کیلئے عوام سے اظہار تشکر کیا ۔ راہول گاندھی ان مواضعات میں گئے جہاں کانگریس رائے بلاک میں ووٹوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی ۔ لکھنؤ سے براہ سڑک یہاں پہونچنے کے بعد وہ جگدیش پور بلاک میں بابو پور سرایا موضع گئے اور گوری روبے کار پروا ، جمو بلاک اور بنسی ٹھاوری ، نصیرآباد بلاک کا بھی دورہ کیا ۔