ظہیرآباد ۔ 31؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہل گاندھی یکم اپریل کو تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے ظہیرآباد ‘ بھونگیر اور ونپرتی میں کانگریس کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے بموجب 12 بجے دن منعقد ہونے والے پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار مدن موہن راؤ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ نیشنل ہاوے سے ظہیرآباد بائی پاس روڈ جانے والی سڑک کے کنارے واقع الف ٹرنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بازو اراضی پر منعقد ہونے والے انتخابی جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی یکم اپریل کو ریاست تلنگانہ میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ پہلا انتخابی جلسہ ظہیرآباد میں ‘ دوسرا حضور نگر نلگنڈہ اور تیسرا جلسہ ونپرتی میں منعقد ہوگا ۔