راہول گاندھی کا آج دورہ بیدر

بیدر۔2۔؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی کل 3مئی کو ایک روزہ بیدر دورہ پر تشریف لارہے ہیں۔خصوصی طیارہ کے ذریعہ 11:30بجے بیدرا یرفورس آئیں گے جہاں سے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ تعلقہ اوراد جائیں گے جہاں پر کارنر میٹنگ کو مخاطب کریں گے اور وہاںسے بھالکی جائیں گے۔ دوپہر 2 بجے رورل انجینئرنگ کالج گرائونڈ میںپبلک میٹنگ کو مخاطب کرینگے۔4اور5بجے کے درمیان ہمناآباد میں کارنر میٹنگ کو مخاطب کرینگے۔ 6:30اور 7:30 کے درمیان بیدر میں کارنر میٹنگ کومخاطب کرینگے۔