راہول گاندھی نے وداعی عشائیہ میں عدم شرکت سے وزیراعظم کی توہین کی: شیوسینا

ممبئی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا قائد سنجے راوت نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر الزام عائد کیاکہ وزیراعظم کے وداعی عشائیہ میں عدم شرکت کے ذریعہ اُنھوں نے منموہن سنگھ کی توہین کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ وداعی پارٹی صرف وزیراعظم کی ہی نہیں بلکہ راہول گاندھی کی بھی تھی۔ شیوسینا کے ترجمان نے کہاکہ راہول گاندھی عام طور پر بیرون ملک قیام کرتے ہیں اور چھٹیاں گزارنے ہندوستان آتے ہیں۔ 16 مئی کے بعد اُنھیں دوبارہ باہر جانا ہوگا۔ اُنھوں نے بالواسطہ طور پر کانگریس کی انتخابی ناکامی اور بی جے پی کی کامیابی کا اشارہ دیا۔