بنگلورو ۔ 3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی نے کسی بھی طریقے سے دیوے گوڑا کی تحقیر نہیں کی جیسا کہ وزیراعظم نریندر مودی دعوی کررہے ہیں بلکہ مودی خود سابق وزیر اعظم ’’منموہن سنگھ اور دیوے گوڑا ‘‘ کی تحقیر کی اور بعد میں معافی بھی مانگی۔ کانگریس نے مذکورہ وضاحت کی اور مزید کہا کہ کسی کی تحقیر کرنا کانگریس کا کلچر نہیں۔ ۔ یہ بات اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا آنند شرما نے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ دیوے گوڑا معزز شخصیت ہیں ‘ جن کا احترام کرنا وہ اور ان کی پارٹی جانتی ہے ۔ شرما نے الزام لگایا کہ مودی اور امیت شاہ نے راہول گاندھی پر ناپاک گٹھ جوڑ کرتے ہوئے تحقیر کا شوشہ چھوڑا ہے ۔ شرما نے مطالبہ کیا کہ مودی بار بار سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی تحقیر کئے ہیں ۔