بنگلورو۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے قیادت کے تمام امتحانات کامیاب کرلیے ہیں۔ پارٹی کے سینئر قائد این ویرپا موئلی نے آج دعوی کیا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور نمایاں قواعد حاصل کیے ہیں جس سے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کو سخت ضرب لگی۔ کانگریس مدھیہ پردیش میں واحد سب سے بڑی پارٹی بنکر ابھری ہے۔ بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی تشکیل حکومت کے لیے کانگریس کو تائید فراہم کرے گی اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت ہو تو بی ایس پی کانگریس کی راجستھان میں بھی آئندہ حکومت تشکیل دینے میں مدد کرے گی۔ لوگوں نے ناقص حکمرانی کو طویل عرصہ تک برداشت کیا ہے۔ نریندر مودی حکومت اور ان کی این ڈی اے حکومت نے موجودہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں اپنی حقیقت جان لی ہے۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ عوام ان سے بری طرح ناراض ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ جس انداز میں بی جے پی نے بعض شخصی تشہیری کام سونیا جی اور راہول جی کے خلاف کیے ہیں لوگ اسے برداشت نہیں کرسکے۔