راہول گاندھی بہت جلد شادی کریں گے

نئی دہلی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے جلد شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلہ سے کانگریسیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ راہول کو ملک میں سب سے اہل ترین مجرد قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلہ کا آج ازخود اخباری نمائندوں کے سامنے اعلان کیا۔ صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے قطعی طور پر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میری اس بات سے آپ کو حیرانی ہوگی لیکن میرے بہی خواہوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر جائے گی۔ میری والدہ میری پسند کے تعلق سے بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ تاہم دیگر ذرائع نے دعویٰ کیا ہیکہ راہول پر اس کی والدہ کی جانب سے شادی کیلئے شدید دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ سونیا گاندھی چاہتی ہیں کہ گاندھی خاندان کیلئے ایک سیاسی وارث ہونا چاہئے جو مستقبل میں کانگریس کی قیادت کرسکے۔