امیتھی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مقامی انتظامیہ نے نائب صدر کانگریس و مقامی رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی مقامی شہری ہونے کے لئے صداقت نامہ جاری کرنے کی درخواست منسوخ کردی۔ ضلع مجسٹریٹ جگت رائے ترپاٹھی نے کہاکہ یہ درخواست خود راہول گاندھی کو اپنے دستخط کے ساتھ پیش کرنا چاہئے تھی لیکن اُن کے دستخط موجود نہیں ہے۔ درخواست راجندر سنگھ نے پیش کی ہے جو خلاف قانون ہے۔ درخواست کے ساتھ ضروری کاغذات بھی منسلک نہیں کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر امیدواروں کا بینک اکاؤنٹ کھولنا بھی ضروری ہے جو ملکی صداقت نامہ جاری کرنے ضروری ہوتا ہے۔