امراوتی 4 جون ( پی ٹی آئی ) کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ نے آج پارٹی صدر راہول گاندھی سے اپیل کی کہ وہ اپنے عہدہ سے استعفی واپس لیں۔ اے پی کانگریس کمیٹی کے صدر این رگھو ویرا ریڈی نے کہا کہ یہ پارٹی کیلئے مشکل اوقات ہیں۔ ہم سب راہول گاندھی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پارٹی صدارت سے اپنا استعفی واپس لیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رگھو ویرا ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی میں یہ صلاحیت ‘ دیانتداری اور جذبہ ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت کرسکیں اور ملک کو آگے لیجا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم راہول گاندھی کی مکمل تائید کرتے ہیں اور ہمارا یقین ہے کہ صرف کانگریس ہی کے ذریعہ اس ملک کا اور ملک کے عوام کا اچھا ہوسکتا ہے ۔