راہول گاندھی آئندہ متوقع وزیراعظم : ہاردک پٹیل کا بیان

بھوپال۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد ہاردک پٹیل نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی شکست کا موجودہ لوک سبھا انتخابات سے آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راہول گاندھی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی گجرات میں بی جے پی سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پر مودی کے تبصرہ کے الفاظ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ مودی اب بھی ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ دعویٰ نہیں کررہا ہوں کہ کانگریس انتخابات میں عظیم الشان کامیابی حاصل کرے گی ، تاہم گجرات میں اسے بی جے پی سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ یوپی کے علاقہ پرتاپ گڑھ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی مذمت کی تھی۔