نئی دہلی 11 مارچ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی نے آج کانگریس صدر راہول گاندھی کو تنقید کی جنہوں نے جئیش محمد تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو مسعود اظہر جی کہہ کر مخاطب کیا تھا ۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ دہشت گردوں کے تئیں کانگریس صدر کی محبت تھی ۔ تاہم کانگریس نے جوابی تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ عمدا راہول کے تبصرہ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے جنہوں نے طنزیہ انداز میں یہ لفظ کہا تھا ۔ بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے کہا کہ راہول گاندھی کو باز آجانا چاہئے ۔ پہلے ڈگ وجئے سنگھ جیسے لیلار تھے جو اسامہ جی کہتے تھے اور اب راہول گاندھی ہیں جو مسعود اظہر جی کہنے لگے ہیں۔ یہ دہشت گردوں سے ان کی محبت کا ثبوت ہے ۔