راہول کے طنزیہ پر مرہٹی سیکھنے کا مشورہ : گڈکری

نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج راہول گاندھی کو مشورہ دیا کہ انہیں گڈکری کا روڈ شو جو ایک مرہٹی چیانل پر نشر کیا گیا، سمجھنے کیلئے مرہٹی زبان سیکھنی چاہئے۔ صدر کانگریس نے ایک ویڈیو جو سینئر بی جے پی قائد سے منصوب ہے، اپنے ٹوئٹر پر شائع کیا تھا، اور اس کے ساتھ تحریر کیا تھا کہ ان کی پارٹی بلند بانگ دعوے نہیں کیا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر100% بے بنیاد ہے۔

راہول گاندھی کا دورۂ ایچ اے ایل
نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی امکان ہے کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) بنگلورو کا 13 اکتوبر کو دورہ اور امکان ہے کہ اس کے ارکان عملہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔