لکھنؤ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش بی جے پی کے جنرل سیکریٹری پنکج سنگھ نے صدر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کو یہ جواب دینا ہوگا کہ پارلیمنٹ میں ان کی اور ان کے ارکان خاندان کی طرف سے نمائندگی کئے جانے والے حلقوں کے عوام آزادی کے کئی سال گذرنے کے باوجود آخر کیوں ہنوز بنیادی سہولتوں کیلئے روتے رہے ہیں۔ پنکج سنگھ نے کہا کہ ’’یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے تمام دیہاتوں میں بہتر سڑکوں کی تعمیر، آبرسانی اور برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے کے عہد کے مطابق کام کررہی ہے لیکن ماضی میں کانگریس کئی برسوں تک برسراقتدار رہنے کے باوجود کسی کو جواب دینا مناسب نہیں سمجھا تھا‘‘۔