نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جہد کار شہزاد پونا والا نے آج دعویٰ کیا کہ کانگریس سربراہ راہول گاندھی نے پی این جی فراڈ کے ملزم نیرو مودی سے 2013ء میں یہاں ایک پاش ہوٹل میں ملاقات کی تھی۔ تاہم پونا والا کے الزام کی کانگریس نے تردید کردی ہے۔ شہزاد کا الزام چند گھنٹوں میں سامنے آیا جبکہ راہول نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے ایم پی پی ایل پونیا نے وزیرفینانس ارون جیٹلی کو پریشانیوں میں گھرے بزنسمین وجئے مالیا کے ساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھے دیکھا تھا جس کے دوسرے روز وہ ملک سے فرار ہوئے۔