راہول کی قیامگاہ پر سکھوں کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بیسیوں سکھ احتجاجی جن کی قیادت شرومنی اکالی دل اور دہلی سکھ گردوارہ انتظامی کمیٹی کر رہے تھے، آج راہول گاندھی کی قیامگاہ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ان کانگریس ارکان کے ناموں کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا جو مبینہ طور پر 1984 ء کے سکھ دشمن فسادات میں ملوث تھے۔ برطانیہ کی ڈی ایس جی ایم سی کے صدر منجیت سنگھ نے کہا کہ وہ راہول گاندھی سے یہ نام جاننا چاہتے ہیں ، اس کیلئے انہیں 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے،

جس کے بعد وزیراعظم کی قیامگاہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجیوں میں کانگریس مخالف نعرہ بازی کی۔ سیاہ پرچم اور پلے کارڈس لہراتے ہوئے ہزاروں سکھ مہلوکین کے ورثاء کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا جو اکتوبر 1984 ء کے فسادات میں ہلاک کردیئے گئے تھے۔ یہ فسادات وزیراعظم اندرا گاندھی کے ان کے سکھ باڈی گارڈ کے ہاتھوں قتل کے بعد ہوئے تھے۔