راہول کی شاندار بیٹنگ ، حیدرآباد کوشکست

موہالی ۔9اپریل(سیاست ڈاٹ کام )کنگس الیون پنجاب نے آئی پی ایل2019 کے اس دلچسپ مقابلے میں سن رائزرس حیدرآبادکو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے ایل راہول اورسیم کرن کی جوڑی کی شانداراننگز کی بدولت کنگس الیون پنجاب کی ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کے 150 رنوں کے ہدف کو ایک گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا اوراس طرح سن رائزرس کو مسلسل دوسری شکست دوچارہونا پڑا۔ راہول نے مینک اگروال کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 112 رنز جوڑکرپنجاب کو ہدف کے قریب پہنچایا۔ یہ اس سیزن میں پنجاب کی ٹیم کی چوتھی کامیابی ہے اوروہ پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبرپرپہنچ گئی ہے۔ وہیں حیدرآباد کی یہ تیسری شکست ہے۔ پنجاب کو آخری اوورمیں جیت کے لئے 11 رنوں کی ضرورت تھی جسے کنگس الیون پنجاب نے ایک گیند باقی رہتے ہی حاصل کرلیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے سندیپ شرما کودو وکٹ ملے جبکہ راشد خان، سدھارتھ کوفی کس ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل کنگس الیون پنجاب کے کپتان آراشون نے ٹاس جیت کرسن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی، لیکن وہ اسپنروں کے لئے مدد گار وکٹ پرڈیوڈ وارنر کی ناٹ 72 رنزکی بدولت 20 اووروں میں چار وکٹ کے نقصان پر150 رنز بنائے اورکنگس الیون پنجاب کو 151 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ کنگس الیون پنجاب کے آراشون، محمد سمیع اورمجیب الرحمن کو فی کس ایک وکٹ ملی جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا تھا۔حیدرآباد یکے بعد دیگرے دومقابلوں میں شکست سے پریشان ہے۔