نئی دہلی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی جن کے بارے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان واپس آجائیں گے‘‘۔ توقع ہے کہ اوائل مئی میں بحیثیت صدر کانگریس اپنی والدہ کی جگہ لیں گے۔ اس مقصد کے لئے دہلی یا کانگریس کے زیراقتدار ریاستوں ہماچل پردیش یا اُتراکھنڈ میں مئی کے دوران کانگریس ورکنگ کمیٹی یا اے آئی سی سی کے اجلاس کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ سینئر قائدین کا کہنا ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی ’’رُخصت‘‘ سے واپسی کے بعد اس پارٹی میں صدارت کے مسئلہ کو اہمیت حاصل ہوجائے گی۔ راہول کی طویل غیرحاضری پر جاری بحث کے درمیان کانگریس نے 30 ستمبر کو نئے صدر اور تنظیمی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔