راہول کو ’’جوکر‘‘ قرار دینے والے کانگریس لیڈر معطل

ترواننتاپورم ؍ نئی دہلی۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے سابق وزیر ٹی ایچ مصطفی کو آج کانگریس سے معطل کردیا گیا۔ انہوں نے راہول گاندھی کو ’’جوکر‘‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کے پس منظر میں مستعفی نہ ہوں تو پارٹی کو چاہئے کہ انہیںبرطرف کردیں۔ ان کے ریمارک پر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا اور بعض پارٹی قائدین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ کانگریس لیڈر نے اس طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے سنگین غلطی کی۔ اس دوران مصطفی نے کہا کہ پارٹی اُن کا موقف جانے بغیر معطل نہیں کرسکتی۔