نئی دہلی 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر سیاستدانوں ، کھلاڑیوں اور فلمی ستاروں نے مبارکباد دی ۔ وزیراعظم مودی نے آج صبح ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’کانگریس کے صدر شری راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ مَیں ان کی درازی عمر اور صحتمند زندگی کے لئے دعاء گو ہوں‘‘۔ راہول گاندھی جنوری 2013 ء میں کانگریس کے نائب صدر مقرر کئے گئے تھے اور 11 ڈسمبر 2017 ء کو اپنی پارٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ راہول گاندھی آج 48 سال کے ہوگئے۔مبارکباد پیش کرنے والوں میں سیاسی قائدین کے علاوہ اداکار ریتیش دیشمکھ بھی شامل تھے۔