امیٹھی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رافیل معاملت پر راہول گاندھی کی مسلسل تنقیدوںکا جواب دیتے ہوئے یو پی کے ایک وزیر نے کہا کہ کانگریس صدر کو آیوشمان بھارت نگہداشت صحت اسکیم سے استفادہ کی ضرورت ہے ۔ وزیر محسن رضا نے کہا کہ جس طرح سے وہ بیانات دے رہے ہیں اگر وہ اس نگہداشت صحت اسکیم سے استفادہ کریں تو کئی کاموں میں بہتری پیدا ہوگی ۔