امیٹھی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رافیل معاملت پر راہول گاندھی کی مسلسل تنقیدوںکا جواب دیتے ہوئے یو پی کے ایک وزیر نے کہا کہ کانگریس صدر کو آیوشمان بھارت نگہداشت صحت اسکیم سے استفادہ کی ضرورت ہے ۔ وزیر محسن رضا نے کہا کہ جس طرح سے کانگریس صدر بیانات دے رہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اگر وہ اس نگہداشت صحت اسکیم سے استفادہ کریں تو کئی کاموں میں بہتری پیدا ہوگی ۔