نئی دہلی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کا 18 اور 19 مئی کو دورہ کرتے ہوئے غیرموسمی بارش سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کریں گے۔ کانگریس نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا کہ 14/15 مئی کو تلنگانہ میں کسان پدیاترا کے بعد راہول 18 ، 19 مئی کو امیٹھی کا دورہ کریں گے تاکہ کسانوں سے ملاقات اور آئی این سی ورکرز سے بات کرسکیں۔ امیٹھی میں میگا فوڈ پارک کا پروگرام منسوخ کردینے کے بعد یہ راہول کا پہلا دورہ ہوگا۔