راہول کا کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ امریکہ، کانگریس کی وضاحت

نئی دہلی ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ گئے ہوئے ہیں۔ کانگریس نے آج ان کی موجودگی کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے یہ وضاحت کی۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے بتایا کہ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی ایسپن، امریکہ مختصر دورہ پر کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں۔ اس کانفرنس میں عالمی سطح پر مختلف قائدین کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں جو بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہے، ان سب کو مسترد کیا جاتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کانفرنس کی تاریخ اور دورہ کی مدت نہیں بتائی۔