بنگلور 29 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول ڈراویڈ ہندوستانی ٹیم کے جاریہ دورہ انگلینڈ کیلئے بیٹنگ کوچ نامزد کئے ہیں۔ انگلینڈ کے دورہ میں ہندوستانی ٹیم کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ 2011 میں بھی جب دھونی کی قیادت میں ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا تو صرف راہول ڈراویڈ ایک کامیاب بلے باز تھے ۔ راہول آئی پی ایل میں راجستھان رائلس کے کوچ تھے ۔ وہ ٹیم کے تجربہ کار اور ماہر کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ ڈریسنگ روم میں ان کی صلاح اور مشورے ٹیم کے حق میں کارگر ثابت ہونگے ۔ ہندوستانی ٹیم انگلنڈ میں پانچ ٹسٹ میچس کھیلے گی جن میں پہلے ٹسٹ کا9 جون سے آغاز ہونے والا ہے ۔ وہ پہلے ٹسٹ کی شروعات تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے ۔