نئی دہلی29نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدرراہول گاندھی نے راجستھان کے ایک ووٹر کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ‘اچھے دن’ کے وعدے کا زبردست مذاق اڑارہا ہے۔ کانگریس صدر نے اس ویڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں راجستھان کے اس شخص نے پوری ریاست کے دل کی بات کہہ دی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ اشعار کے ذریعہ کہے گئے اس ویڈیو کو سنیں گے تو یقینی طور سے سننے والوںکو یہ اشعار یاد ہوجائیں گے ۔مسٹر راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’راجستھان کے اس شخص نے ملک کے دل کی بات کہہ دی ہے ۔ سنئے ، گیت زبان پر چڑھ جائے گا ویڈیو میں صنعت کار انل امبانی کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اچھے دن بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کے بعد ہی آسکتے ہیں‘‘۔