راہول نے اٹھائے شپراکی صفائی پر سوال

اجین ،29اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع شپراندی کی صفائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس کا پانی اگرکسی وزیر کو پلا دیاجائے تو وہ بے ہوش ہوجائے گا ۔مسٹر گاندھی آج یہاں اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایک عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے ۔اپنے خطاب کی شروعات میں انھوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ 400کروڑ روپئے شپراکی صفائی میں لگادیئے گئے ،کیاندی صاف ہوگئی ۔اسی دوران اسٹیج پر ایک بوتل میں پانی لایاگیا ،جسے دکھاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ شپرا کا پانی ہے ،اگر یہ کسی وزیر کو پلا دیاجائے ،تو وہ بے ہوش ہوجائے گا۔