راہول بہت جلد عوام کے درمیان واپس پہنچیں گے : سونیا گاندھی

امیٹھی ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ راہول گاندھی بہت جلد عوام کے درمیان واپس آجائیں گے۔ راہول ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل سیاسی سرگرمیوں سے رخصت لیتے ہوئے پراسرار حالات میں سیاسی منظر سے غائب ہیں۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ راہول اور پرینکا دونوں ہی بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے لیکن انھوں نے کوئی واضح وقت نہیں بتایا۔ وہ اپنی پارٹی کے نائب صدر فرزند کے اتہ پتہ کے بارے میں مختلف سوالات کا جواب دے رہی تھیں۔ کانگریس کے ذرائع نے قبل ازیں کہا تھا کہ راہول جو 22 فروری کو افراتفری کے حالات میں رخصت پر روانہ ہوگئے تھے اپریل میں واپس ہوجائیں گے۔