راہول ، اکھلیش کا واراناسی میں 27فبروری کو روڈ شو

واراناسی۔/23فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی اور اکھلیش یادو واراناسی میں 27فبروری کو جوائنٹ روڈ شو منعقد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے۔ اس روڈ شو کیلئے تیاریاں پوری شدت سے جاری ہیں اور کانگریس و سماجوادی قائدین یہاں گزشتہ چند دنوں سے کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ واراناسی میں اُتر پردیش 7 مرحلے والے اسمبلی الیکشن کے آخری راؤنڈ میں 8 مارچ کو پولنگ ہونے والی ہے۔ بی جے پی نے بھی اس علاقہ میں اپنی مہم بڑھادی ہے۔