راہل گاندھی کی پھول پھینک کر گلپوشی ‘ ہار سیدھا گلے میں جاکر گرا۔ ویڈیو

ریاست میں مجوزہ اسمبلی انتخابی مہم کے پیش نظر چہارشنبہ کے روز کانگریس صدر کے تمکور میں روڈ شو کے دوران مذکورہ واقعہ پیش آیا۔
نئی دہلی۔کرناٹک میں ایک روڈ شو کے دوران کانگریس پارٹی کارکن کی جانب سے پھینکا گیا پھول کا ہار سیدھے راہل گاندھی کے گلے میں جاکر گرا۔

ریاست میں مجوزہ اسمبلی انتخابی مہم کے پیش نظر چہارشنبہ کے روز کانگریس صدر کے تمکور میں روڈ شو کے دوران مذکورہ واقعہ پیش آیا۔یہ منظر کیمرے میں قید ہوا اور سوشیل میڈیاپر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل بھی ہوا۔

مذکورہ ویڈیو میں روڈ شو کے دوران راہول گاندھی بس کی چھت پر کھڑے ہوکر وہاں پر کھڑے ہجوم کی طرف ہاتھ ہلاتے دیکھائے دے رہے ہیں۔ اچانک ایک ہاتھ ان کی طرف پھولوں کا ہار پھینکتے ہوئے دیکھائی دیتا ہے۔

پھولوں کا ہار سیدھے ان کے گلے میں جاکر گرا۔وہ چونک گئے ہوا کیا ہے اور پھر انہوں نے ہار فوری طور پر نکال دیا۔پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا یہ کوئی سکیورٹی کوتاہی تو نہیں تھی۔

گاندھی تمکور میں لنگایت سدھا گنگا مٹھ کے دوران پر تھے اور انہوں نے سری شیواکمار سوامی سے آشرواد بھی لیا جوکہ مذکورہ کمیونٹی کے سب سے مقبول مذہبی لیڈر ہیں۔

کرناٹک میں اپنے دورے دوروزہ دورے کے موقع پر راہل گاندھی نے چیف منسٹر سدارمیا اور رکن پارلیمنٹ لوک سبھا ملک ارجن کھرگے اور کے پی سی سی صدر جی پرمیشوار کے ہمراہ ایک سو گیارہ سال قدیم اس مٹھ کا دورہ کیا ۔کہاجاتا ہے کہ کرناٹک میں لنگایت گروپ بی جے پی کا کٹر ووٹ بینک ہے اور کرناٹک کی سدارامیا حکومت نے لنگایت کو خصوصی تحفظا ت کوٹہ میں شامل کرکے بی جے پی کے اس ووٹ میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔

بی جے پی نے لنگایت کمیونٹی کے طاقتور لیڈر اور سابق چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدیوراپا کو اپنا چیف منسٹر امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔

سابق میں بھی راہول گاندھی نے اپنے دورکے موقع پر منادر او رمذہبی مقامات کا دورہ کیاہے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے سدھا گنگا مٹھ کا دورہ کرتے ہوئے لنگایت سماج کے مذہبی گرو سے ملاقات کی ۔