راہل کو ’’ناریل جوس ‘‘اور’’ آلو فیکٹری‘‘ ریمارک پر مودی کا طنز

مہاراج گنج:وزیراعظم نریند رمودی نے نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی کو ان کے ناریل جوس اور آلو فیکٹری ریمارک پر طنز کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’کانگریس کے ایک لیڈر ہیں جن کی درازی عمر کے لئے میں دعا کرنا چاہتاہوں۔ انتخابی ریالی سے خطاب کے لئے وہ حال ہی میں منی پور گئے تھے۔جہاں انہوں نے کسانوں سے کہا تھا وہ ناریل سے جوس( شربت ) نکالیں گے اور اس کو لندن بھیجیں گے ۔

درحقیقت ناریل سے شربت نہیں نکالا جاتا’ ناریل میں پانی ہوتا ہے اور وہ ناریل کیرالا میں بکثرت پیدا ہوتا ہے‘‘۔

مودی نے اس کے برجستہ جواب میں کہاکہ ’’ ناریل سے شربت نکالنا درحقیقت آلو کی فیکٹری کھولنے والی بات ہوگی۔ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ یوپی کے لئے کیاکرنا چاہتے ہیں‘‘۔

قبل ازیں راہول گاندھی نے کسانوں سے کہاتھا کہ ’’ آپ بھی اس علاقے میں آلو فیکٹری کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن آپ سمجھنا چاہئے کہ میں ایک اپوزیشن لیڈر ہوں۔

میں حکومت پر دباؤ ڈال سکتا ہوں لیکن فیصلہ نہیں کرسکتا۔میں آلو کی فیکٹری نہیں کھول سکتا‘‘۔