ویلنگٹن 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کرئیر میں آج نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری اسکور کرنے والے ہندوستانی بیٹسمین اجنکیا رہانے نے سنگ میل عبور کرنے پر ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سچن تنڈولکر اور راہول ڈراویڈ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کھلاڑیوں نے اِن کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ رہانے کے بموجب راہول ڈراویڈ اِن کے رول ماڈل ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ڈراویڈ کے ہمراہ راجستھان رائلز کی نمائندگی کے دوران ٹیم کے سابق کپتان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ 25 سالہ راہانے نے کہاکہ جنوبی افریقہ میں قریب پہونچ کر سنچری سے محروم رہنے کے بعد آج اِس کامیابی پر اِنھیں خوشی کے اظہار کے لئے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔