نئی دہلی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انجکیا راہانے اور کرون نائر نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو جیت کی راہ پر لانے میں مدد کی اور آئی پی ایل 8 کے آج کے مقابلے میں اس نے دہلی ڈیرڈیولس کو 14 رن سے ہرادیا ۔ راہانے (91 ناٹ آؤٹ) اور نائر (61) کی بدولت راجستھان رائلز نے 189/2 کا اسکور کھڑا کیا اور اس کے جواب میں دہلی ڈیرڈیولس20اوورز میں 175/7 رنزہی بناسکی ۔ کپتان جین پال ڈومنی نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے ۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان رائلز 11 میچیس میں 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگئی ہے ۔