ممبئی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت جو شمال مغربی ممبئی سے مقابلہ کر رہی ہیں، اپنے حلفنامہ میں 15 کروڑ کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے خود کو ناخواندہ بتایا ہے ۔
6 ماہ کے اندرہر مال سستا:بی جے پی
کوڈرم (جھارکھنڈ)۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی کو حکومت کا موقع دیا گیا تو 6 ماہ کے اندر ہر مال سستا کردیا جائے گا۔مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔